عوام کی آوازلائف سٹائل

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے کونسا نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے؟

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے جس سے گروپ چیٹس کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے گا۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو گروپ کے اندر مختلف افراد کی شناخت اور ان کے کردار کو آسانی سے سمجھنے میں مدد دینا ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لئے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین گروپ چیٹس میں اپنے اور دوسرے ممبرز کے لئے لیبلز (labels) کا استعمال کر سکیں گے۔

رپورٹ میں شیئر کئے گئے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ گروپ میں شامل افراد کے لئے لیبلز لگا سکتے ہیں، لیکن یہ لیبلز صرف اسی گروپ میں فعال ہوں گے۔ اگر آپ دوسرے گروپس میں اسی فرد کو ایک مختلف لیبل دینا چاہتے ہیں تو آپ کو وہاں بھی الگ سے لیبلز استعمال کرنا ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب آپ اپنے لیے یا کسی گروپ کے ممبر کے لئے لیبلز کا انتخاب کرتے ہیں، تو وہ تب تک برقرار رہیں گے جب تک آپ انہیں تبدیل نہ کریں۔ یعنی اگر آپ واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال بھی کرتے ہیں تو آپ کے منتخب کردہ لیبلز محفوظ رہیں گے۔

اس فیچر سے گروپ چیٹس میں رکنوں کے کردار کو واضح کرنے میں مدد ملے گی، جس سے گروپ کے اندر بات چیت اور کام کی تقسیم میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button