عوام کی آواز

اشیائے خوردونوش اور ادویات کی ایک اور کھیپ اپر کرم کے لیے روانہ

سخت سکیورٹی میں روانہ کردہ قافلہ علیزئی کا علاقہ کراس کر چکا ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

اشیائے خوردونوش اور ادویات کی ایک اور کھیپ اپر کرم کے لیے روانہ کر دی گئی جبکہ قافلے کی نگرانی گن شپ ہیلی کاپٹر سے کی جا رہی ہے۔

مشیر صحت احتشام علی کے مطابق اپر کرم کے لیے ادویات کے علاوہ ضروری ادویات کی ایک اور کھیپ پاڑا چنار روانہ کی گئی ہے جو ایم ایس پاراچنار کے حوالے کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 1500 کلو وزنی ادویات حکومت کے ہیلی کاپٹر میں ایک ہی پرواز کے ذریعے پاراچنار بھیجی جا رہی ہیں۔ ان ادویات میں انٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، اور بچوں کے لیے ادویات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے

وزیر صحت نے مزید کہا کہ جب تک زمینی رابطہ بحال نہیں ہوتا، ہیلی کے ذریعے ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ادویات کی اگلی کھیپ اگلے ہفتے روانہ کی جائے گی۔

دوسری جانب اشیائے خوردونوش لے کر ٹرکوں کا قافلہ ٹل پہنچ چکا۔ سخت سکیورٹی میں روانہ کردہ قافلہ علیزئی کا علاقہ کراس کر چکا ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں بحالی کا عمل جاری ہے۔ بگن، گوزگری اور پی سی آر میں معاوضے کے چیکس کی تقسیم اور بگن کی عمارتوں پر بھی بحالی کا کام تیزرفتاری سے جاری ہے۔

کرم کے مختلف واقعات میں نقصان اٹھانے والے پرامن افراد اور خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں توریل چیک پوسٹ سے بھی کرم کے لیے قافلہ روانہ ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کی نگرانی میں 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس میں سبزی، پھل، آٹا، گھی، چینی، مرغی، انڈے اور مختلف قسم کی اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button