عوام کی آواز

کرم: کانوائے کتنی گاڑیوں پر مشتمل اور امدادی سامان میں کیا شامل تھا؟

قافلہ گزشتہ روز شام تک پاراچنار سمیت اپرکرم کے دیگر علاقوں تک پہنچا جس کی حفاظت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اہلکار مامور تھے۔ ضلعی انتظامیہ

ضلع کرم: اشیائے خوردونوش اور دیگر امدادی سامان لے کر 61 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے پاراچنار پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق کانوائے گزشتہ روز روانہ ہوا تھا جس میں موجود گاڑیوں میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلہ شام تک پاراچنار سمیت اپرکرم کے دیگر علاقوں تک پہنچا جس کی حفاظت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اہلکار مامور تھے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں جنہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں کارروائی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: "بلیک گولڈ:”  کوئلہ توانائی کا اہم زریعہ لیکن لاکھوں اموات کا سبب بھی!

ذرائع کا کہنا تھا کہ کرم کے علاقے بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

دوسری جانب بدھ کو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیز یہ فیصلہ بھی ہوا کہ کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یکم جنوری کو کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button