طورخم بارڈر پر دھرنا دینے والوں کا بنیادی مطالبہ کیا ہے؟
طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ مجیب شینواری، صدر طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن
طورخم بارڈر: کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، تاجر برادری، اور ٹرانسپورٹرز نے طورخم بارڈر پر آئے روز نئی پالیسیوں اور تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹٓوں کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔
طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب شینواری نے کہا کہ طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امی اور خالہ کے ہاتھ کا جادو سر چڑھ کر بولتا تھا!
انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں آئے روز نئی پالیسیوں کے نفاذ، پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے درپیش مسائل اور مشکلات سے احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
اس موقع پر قاری نظیم گل شینواری اور حاجی واحد شینواری کے علاوہ دیگر تاجر رہنماء بھی موجود تھے۔ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ طورخم بارڈر پر تجارت کو آسان بنایا جائے تاکہ دونوں ممالک کے تجارتی حجم میں اضافہ ہو اور ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں فائدہ پہنچے۔