خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا آغاز

صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کریں گے۔ ذرائع

کرم کی مرکزی شاہراہ پشاور پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز نے سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا

ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی عمر کی حد 45 سال تک مقرر کی گئی ہے؛ فورس میں 350 سپاہی اور 49 حوالدار بھرتی کیے جائیں گے، بھرتیاں سکیورٹی فورسز اور ایف سی کے سابق اہلکاروں سے کی جائیں گی، جبکہ سپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرم میں کشیدگی کے باعث پشاور پاراچنار شاہراہ 3 ماہ سے زائد عرصہ تک بند رہی اور 3 ماہ بعد پہلا امدادی قافلہ چند دن قبل سخت سکیورٹی میں کرم کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button