جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

کرم: ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے باعث پہلا قافلہ روک دیا گیا

فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی حالت خرے سے باہر ہے، انہیں ہیلی کاپٹرکے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر سیف

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم پر فائرنگ کے باعث کرم کو پہلے قافلے کی روانگی روک دی گئی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں پیش آنے والے واقعے، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی حالت خرے سے باہر ہے، انہیں ہیلی کاپٹرکے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ طور پر مظاہرین کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم محافظ سمیت زخمی

انہوں نے بتایا کہ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں، فائرنگ شرپسندوں کی جانب سے کی گئی، اور یہ کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صوبائی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے: "ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گو ہوں۔”

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد راستوں کی بندش میں تھوڑی نرمی برتی جانے لگی، اور آج اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرکوں کا پہلا قافلہ کرم پہنچنا تھا تاہم اس تازہ ترین واقعہ کے بعد جہاں کرم میں امن و امان کی صورتحال پر اک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے وہیں امدادی اشیاء کی ترسیل بھی رک گئی ہے جس کی وجہ سے کرم کے محصورین کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button