خیبر پختونخواعوام کی آواز

اسلحہ کیلئے فریقین 15 روز میں لائحہ عمل دیں گے؛ کل پہلا قافلہ پاراچنار روانہ ہو گا

کل (بروز یہفتہ) کرم جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں؛ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کرم کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا اور اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔ بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق کل (بروز یہفتہ) کرم جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں؛ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کرم کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا اور اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ کرم میں اسلحے کی آزادانہ نمائش اور استعمال پر پابندی ہو گی جبکہ اسلحہ خریدنے کے لیے چندہ جمع کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ معاہدے کے مطابق کرم میں فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہو گی، پہلےسے موجود بنکرز ایک ماہ میں ختم کیے جائیں گے اور بنکرز گرانے کے بعد لشکرکشی کرنے والے فریق کو دہشتگرد سمجھ کر اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ پر کل سے قافلہ چلانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، اور اس دوران سڑکوں پر رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

یاد رہے کہ ضلع کرم کی صورتحال پر کوہاٹ میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا معاہدے پر پہنچنے کے لیے 50 نشستیں ہوئیں اور تمام فریقین نے اہم کردار ادا کیا۔

ہفتہ کو کانوائے روانہ ہوں گے

امن معاہدہ پر فریقین کی جانب سے دستخط کے بعد ہی خیبر پختونخوا حکومت نے پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر منعقدہ گرینڈ جرگہ ختم ہو چکا ہے اور فریقین امن معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں جس کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں لیا جائے گا، جبکہ فریقین کے مورچے ختم کیے جائیں گے۔

امن معاہدہ ہوتے ہی صوبائی حکومت نے ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کیا۔

مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ کرم میں زمینی راستوں پر کانوائے بروز ہفتہ روانہ ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button