خیبر پختونخواعوام کی آواز

آل پنشن لیبر یونین بنوں، پنشن کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

آل پنشن لیبر یونین بنوں نے تین ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی طور پر روڈ کو بند کر دیا۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت، وزیر بلدیات، اور ٹی ایم او کو تین دن کی مہلت دی ہے۔

احتجاجی مظاہرہ سے جماعت اسلامی بنوں کے امیر محمد اجمل خان، چیئرمین آل پنشنئیرز لیبر یونین غلام دیاز خان سکندری، اور صدر پنشنئیرز میر خاتم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے پنشن نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنشن ہی ہماری روزمرہ ضروریات کا واحد ذریعہ ہے، اور اس کے بغیر ہم قرض لینے پر مجبور ہیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ ٹی ایم اے کی دکانوں، مارکیٹس، پارکس اور کار پارکنگ سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، لیکن ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن فراہم نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین پنشن سے محروم ہیں، جبکہ عیش و عشرت کے لیے ٹی ایم اے کے پاس فنڈز موجود ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر تین دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو وہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button