خیبر پختونخواعوام کی آواز
زہریلی دوا کھانے سے کالام میں بچیوں کی اموات
سوات میں کالام کے علاقے میں زہریلی دوائی کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ تیسری کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان بچیوں نے گھر میں پڑی زہریلی دوائی کھا لی، جس کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ بچیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کالام منتقل کیا گیا، لیکن سہولیات کی کمی کے باعث دو بچیاں جانبر نہ ہوسکیں اور ہسپتال میں انکی موت واقع ہو گئی۔
تیسری بچی کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچیوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔