عوام کی آوازقومیمتفرق

مظفرآباد: وادی نیلم،مسافر جیپ حادثے کا شکار، 13 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی

وادی نیلم کے علاقے لوات سے مظفرآباد آنے والی مسافر جیپ دریا نیلم کے کنارے جا گرنے کی وجہ سے 13 افراد جان بحق اور آٹھ زخمی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں گاڑی کی زد میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی مسافروں کو ریسکیو کر کے مظفرآباد کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت 17 افراد سوار تھے جن میں سے 6 مرد،4 خواتین اور 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور دو بچے بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔جائے حادثہ پر مقامی افراد اور رضا کار نوجوانوں نے امدادی کاروئیوں میں حصہ لیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button