ہمارا مقصد کراچی میں موجود باجوڑ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے: باجوڑ ویلفئیر ایسوسی ایشن
”باجوڑ ویلفئیر ایسوسی ایشن کا مقصد کراچی میں موجود باجوڑی کمیونٹی کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے، کراچی میں 10لاکھ سے زائد باجوڑ کے لوگ آباد ہیں ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے”
ان خیالات کا اظہار باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و صدر شاوہ لی خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن برانچ کے صدر غلام نبی ، جنرل سیکرٹری ملک جان ولی خان ، زبیر خان ، عنایت خان ، خیروالرحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے باجوڑ پوری کابینہ کے ہمراہ باجوڑ آنے کا مقصد ایک سال قبل کراچی میں ایک واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ حوالے کرنا تھا جن کا تعلق بانڈہ گئی ماموندسے تھا انہوں نے کہا کہ ہم پر بعض لوگوں نے الزام لگایا کہ ہم نے ان پیسوں میں خرد برد کی ہے مگر ہم نے پورے قوم کی موجودگی میں2 مرحومین، کے ورثا کو اور 6 زخمیوں کو مقررہ معاوضہ 2850000 روپے حوالے کر دیئے۔
یاد رہے کہ ایک سال پہلے بی آر کالونی میں بلڈنگ گرا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے تھے باجوڑ ویلفیئر کی کوششوں سے یتیموں اور زخمیوں کیلئے 40 لاکھ روپے معاوضہ بلڈروں سے وصول کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تنظیم کے قیام کو دو سال ہوگئے یہ تنظیم باقاعدہ طور پر سندھ حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہے ہم نے ان دوسالوں میں ہزاروں واقعات میں اپنے علاقے کے افراد کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے لوگوں نے ہمیں بے پناہ عزت دی ہم پورے باجوڑ کی جانب سے اعتماد اور عزت دیئے جانے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔