عوام کی آواز

ملاکنڈ ڈویژن کے 15لاکھ اور سیز پاکستان میں پھنس کر شدید مشکلات کا شکار ہیں

پاکستان سے سعودی عرب کے لئے فلائٹس بندش کے خلاف لوئر دير تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے اورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے بعد مظاہرين نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں پریس کانفرنس بھی کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے پاکستان سے فلائٹ کی بندش سے ملاکنڈ ڈویژن کے تقریبا 15لاکھ اور سیز پھنس کر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور وہ سعودی عرب جانے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کے لئے فوری فلائٹ بحالی کے لئے اقدمات اٹھائے بصورت دیگر لاکھوں اور سیز اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل، لوئر دیر اور سیز کے صدر حاجی امیر زمان، جنرل سیکرٹری اعجاز ارشد،مولانا فضل ربی، قاری فضل رحمان، حاجی امتیاز خان و دیگر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں مگر موجودہ حکومت اوسیز پاکستانیو کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا اٹھا رہی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپرسعودی عرب کے لئے فلائٹس بحال کرکے اورسیز کے لئے کورونا ویکسنیشن بوسٹر ڈوز کا فیس کا خاتمہ کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button