جرائم

کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی: جنرل مکینزی

امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ کیے جانے والے ڈرون حملے میں 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مکینزی نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں داعش کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے 10 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ کابل میں کیا جانے والا ڈرون حملہ ہماری بڑی غلطی تھی اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔

امریکہ کی جانب سے 29 اگست کو کابل میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ کابل پر کیے جانے والے ڈرون حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے خود کش حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button