لائف سٹائلکالمکھیل

فیفا ورلڈکپ: میسی اور رونالڈو کی خواہش

خیراسلام

زندگی بھر کی کون سی آسائش انہیں میسر نہیں، دولت کی ریل پیل اتنی جس کا اندازہ لگانا مشکل، نگر نگر کی سیر پر جانے کیلئے اپنا نجی طیارہ یا پھر ذاتی سمندری جہاز استعمال کرنا ان کا معمول، شکل و صورت ایسی جس پر مر مٹنے کو جی چاہے، دنیا بھر میں پھیلے ہوئے وسیع و عریض کاروبار کے ساتھ ساتھ انھیں حسین و جمیل شریک حیات کے علاوہ تین خوبصورت پھول جیسے بچوں کا ساتھ بھی حاصل، لیکن باوجود ان گنت آسائشوں اور نوازشات کے وہ ایک گہری سوچ میں مگن جیسے وقت بہت تیزی سے ان کے ہاتھ سے نکلا جا رہا ہو۔

خلیجی ریاست قطر میں حالیہ جاری فٹبال ورلڈکپ کے پریکٹس سیشن میں مصروف عمل بارسلونا سپر اسٹار ارجنٹینا کے لیونل میسی کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ لیجنڈ بننے کے لیے ان کے پاس شاید یہ آخری موقع ہو، اگر اس بار بھی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا تو فٹبال تاریخ میں عظیم کھلاڑیوں پیلے اور ڈیاگو میراڈونا جیسا مقام پانا ان کے لیے ایک حسرت بن جائے گا۔

عالمی افق پر جگہ بنانے کے لیے ورلڈکپ ٹائٹل جیتنا کسی بھی کھلاڑی کی اولین خواہش اور دلی تمنا ہوتی ہے۔ کلب فٹبال کا ایک جانا پہچانا نام لیونل میسی گو کہ یورپ کے ان دیدہ ور پلیئرز میں سے ایک ہیں جن کا کام بکتا ہے نام نہیں۔لیکن باوجود دنیا بھر میں اتنی زیادہ شہرت سمیٹنے کے ارجنٹینا کی ٹیم کیلئے ان کی خدمات اتنی گراں قدر نہیں جنہیں سر آنکھوں پر جگہ ملے۔

ریال میڈرڈ ہو مانچسٹر یونائٹڈ پیرس سینٹ جرمین یا پھر مانچسٹر سٹی کی ٹیم بارسلونا سپر اسٹار کو سونے کے بھاؤ لینے کے لیے تیار لیکن باوجود ایک سلیبرٹی کیلبر کے وہ تاحال ارجنٹینا کے لیے فٹ بال کا عالمی ٹائٹل جیتنے سے محروم ہیں۔

سات مرتبہ بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے میسی کیلئے حالیہ جاری ورلڈ کپ2022 انتہائی قلیدی اہمیت کا حامل ہے ہو سکتا ہے یہ ان کے کریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو۔

سپینش ٹیم کے کوچ لوئس اینریک سمجھتے ہیں کہ یہ میسی جیسے شہرہ آفاق اور پیشہ ور کھلاڑی کے ساتھ زیادتی ہو گی اگر انہیں ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہ ملے، ان کے پاس موقع بھی ہے اور صلاحیت بھی لہذا کیش کرنا ان کا کام ہے۔

پرتگال کے کرسچییانو رونالڈو بھی اسی کشتی کے سوار ہیں یعنی میسی کی طرح رونالڈو بھی سردست اسی کوشش میں ہیں کہ پرتگال کی ٹیم قطر ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لے اور رونالڈو فاتح ٹیم کے رکن کی حیثیت سے وطن واپسی کی راہ لیں۔

دنیائے فٹبال کے ان دو عظیم کھلاڑیوں کی دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر شہرت کا یہ عالم ہے کہ پرتگالی فٹ بالر رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالورز پانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جبکہ ارجنٹینا سٹار کی اسی سائٹ پر 3.76 ملین فالورز ہیں۔ اور سوشل میڈیا ریٹنگ میں ان کا دوسرا نمبر ہے۔

آل ٹائم گریڈ رونالڈو اور میسی دونوں سردست قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ایڈیشن کھیلنے میں مصروف ہیں جنہیں تاریخ رقم کرنے کا شدت کے ساتھ انتظار ہے۔ برازیل کیے پیلے اور ارجنٹینا کے آنجہانی ڈیاگو میراڈونا آل ٹائم گریڈ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ پانے والے دو واحد ایسے نام ہیں جنہیں اسی کھیل نے عالمگیر شہرت دی اور دونوں اپنے اپنے ملک کے لیے عالمی ٹائٹل لے اڑانے میں بھی پیش پیش رہے۔

سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے باوجود اس بار بارسلونا سپرسٹار کے پاس تاریخ رقم کرنے کا بہترین موقع موجود ہے کیونکہ میسی سمیت انجل ڈی ماریہ اور لوٹارومارٹینیز جیسے کھلاڑی اپنے کرئیر کے بہترین فارم میں ہیں جنہیں روکنا مخالف ٹیموں کے لیے شاید ہی اتنا آسان نہ ہو۔

برازیل میں ہونے والے 2014 کے عالمی فٹبال کپ فائنل میں جس وقت جرمنی نے ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تو میسی کیلئے یہ ایک ناقابل برداشت صدمہ ثابت ہوا۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے انہیں تنقیدی نشتروں سے اتنا چلھنی کر دیا کہ میڈیا کے تندو تیز وار سے دل برداشتہ ہو کر انہوں نے 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا تاہم کلب حکام اور ٹیم منیجمنٹ کے کہنے پر میسی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

اس بار انہوں نے ایک الگ اور مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کیا اور گزشتہ سال یعنی 2021 میں میراکانا اسٹیڈیم کے اسی گراؤنڈ پر میزبان برازیل کو کوپا امریکہ کپ فائنل میں اسی مارجن یعنی ایک صفر سے شکست دے کر پرانا حساب بے باق کر دیا۔

یہ 28 سال بعد ارجنٹینا کی پہلی بڑی ٹائٹل کامیابی تھی۔ ارجنٹینا کی ٹیم اس مرتبہ 36 میچوں میں ناقابل شکست ریکارڈ کے ساتھ قطر فٹبال ورلڈکپ کھیل رہی ہے۔ تجزیہ نگاروں کی رائے میں ارجنٹینا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے جو اپ سیٹ کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔

سعودی عرب کے بعد ارجنٹینا نے میکسیکو کو ایک صفر سے ہرایا جبکہ روایتی حریف پولینڈ سے فیفا ورلڈکپ کے گروپ مقابلوں میں نبرد آزما ہونا ہے۔ پولش ٹیم کے فارورڈ رابرٹ لییوانڈوں سکی کی نظر میں ارجنٹینا کی ٹیم کو میگا ایونٹ کے دوران مخالف ٹیموں پر مکمل فوقیت حاصل ہے لیکن لیونل میسی دنیا کے وہ خطرناک کھلاڑی ہیں جنہیں فیلڈ میں ہرانا آسان نہیں ہے۔

ارجنٹینا کی ٹیم گزشتہ ایک عرصے سے ناقابل شکست چلی آئی ہے لہذا وہ کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ رابرٹ لییوانڈوں سکی دیگر کھلاڑیوں کی طرح پولینڈ کے واحد سینئر ترین فارورڈ ہے جنہیں میسی کے خلاف آپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔

میسی کے پیش رو آنجہانی ڈیاگومراڈونا کی قیادت میں ارجنٹینا نے انیس سو چھیاسی کا عالمی کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت کر ایک منفرد سنگ میل تک رسائی حاصل کی تھی اور اب وہ خود ٹیم کو دس لالیگا ٹائٹل سمیت چار چمپئن لیگز کے تاج سر پر سجانے کے بعد ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کیلئے مصروف عمل ہوں گے۔ بارسلونا اسٹار کی خواہش ہے کہ وہ ارجنٹینا کی ٹائٹلز شوکیس میں ایک اور ٹرافی کا اضافہ کریں۔

ایک عام تاثر یہ بھی ہے کہ سرگی اگیروں اور گونزالو ہیگون جیسے برق رفتار اور پیشہ ور کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ماضی کے مقابلے میں ارجنٹینا نے اس مرتبہ قطر فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایک بیلنس اور پراعتماد اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ میسی کے علاوہ ویڑرن کھلاڑی انجنل ڈی ماریہ اور لوٹارومارٹینیز اپنے جارحانہ گیم سے کسی بھی ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ راڈریگو ڈیپال لینڈروں پریڈیٹر اور الیلکسز میک السٹر جیسے فارورڈز کی موجودگی کے علاوہ کرسٹیان روماریو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیزانڈدوں مارٹینیز کو چکمہ دے کر آگے نکلنا مخالف ٹیموں کے لیے خاصا مشکل ہو گا لیکن بارسلونا سپر سٹار کیلئے اس مرتبہ فیفا ورلڈ کپ 2022 آر یا پار والا معاملہ ہے۔

چاہے رونالڈو ہو یا پھر لیونل میسی دونوں کی کلب پرفارمینس شاندار لیکن جب یہی کھلاڑی ملک کی مفاد کی خاطر میدان میں اترتے ہیں تو قسمت کی ستم ظریفی سے دونوں جیسے کھیلنا بھول جاتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button