عوام کی آوازقبائلی اضلاع

طورخم بارڈر: مال بردار افغان گاڑیوں کے لیے TAD کی مدت بڑھا دی گئی

وزارت تجارت نے افغانستان جانے اور آنے والی مال بردار گاڑیوں کے لیے عارضی داخلہ دستاویزات (TAD) کی مدت 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کو رواں رکھنے اور ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے افغان ڈرائیورز اور کلینرز کو پاکستان میں داخلے کے لیے ورک (ٹرانزٹ/ٹرانسپورٹ) ویزے جاری کئے جائیں گے، جب کہ اس وقت تک انہیں TAD کے تحت پاکستان آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔

سیکریٹری کامرس نے اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جن گاڑیوں کے TAD کی معیاد ختم ہو چکی ہے، ان کو 31 جولائی تک توسیع دی جائے۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کو اس ضمن میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، تاکہ پاک افغان بارڈر پر تجارتی ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button