عوام کی آوازقبائلی اضلاع

اورکزئی قبائل کا ہیڈ کوارٹر منتقلی کے خلاف گرینڈ جرگہ

اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو سے لوئر اورکزئی کلایہ منتقلی کے خلاف اورکزئی قبائل نے احتجاجی گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔ جرگہ میں اورکزئی قبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران ملک لعل من شاہ، مفتی محمد طاہر، ملک خی بادشاہ، ملک مستان اکبر، ملک فضل محمد، ملک محمد رحمن اور ملک شاپور خان نے کہا کہ اورکزئی قبائل کا متفقہ مطالبہ ہے کہ ہیڈ کوارٹر سنٹرل اورکزئی کے علاقے سنپوگ میں تعمیر کیا جائے۔

مشران کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائل کو صحت، تعلیم، پانی، بجلی، موبائل نیٹ ورک اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ قبائلی مشران نے کہا کہ ہنگو سے کلایہ منتقلی اپر اورکزئی قبائل کے مسائل میں اضافے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک سنپوگ میں ہیڈ کوارٹر تعمیر نہیں ہوتا، ہنگو ہیڈ کوارٹر کو برقرار رکھا جائے۔ بصورت دیگر حکومتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button