عوام کی آوازقبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان: اغوا ہونے والے چیمبر آف کامرس ساؤتھ وزیرستان اپر کے صدر بازیاب، کسٹم اہلکار تاحال لاپتہ

جنوبی وزیرستان میں آٹھ روز قبل اغوا ہونے والے چیمبر آف کامرس ساؤتھ وزیرستان اپر کے صدر سیف الرحمٰن وزیر بازیاب ہوگئے ہیں، جس پر تاجر برادری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ سیف الرحمٰن وزیر کو 14 فروری کو انگور اڈہ سے واپسی کے دوران نامعلوم افراد نے دو کسٹم اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق، ڈبلیو سی سی آئی کے صدر سیف الرحمٰن، کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال، افغانستان کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر واقع کسٹم آفس سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

اگرچہ سیف الرحمٰن وزیر کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، تاہم کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال تاحال لاپتہ ہیں، جن کی بازیابی کے حوالے سے کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button