عوام کی آوازقبائلی اضلاع

ضلع خیبر: کوکی خیل قبائیل کا 75 دنوں سے جاری دھرنا ختم

ضلع خیبر جمرود کوکی خیل تیراہ متاثرین کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ساتھ مزاکرات کامیاب۔ احتجاجی دھرنا کے مشران بھگیاڑی چیک پوسٹ روڈ کھولنے اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، سردار علی امین خان گنڈاپور، نے ضلع خیبر کے کوکی خیل قبائل کے عمائدین کے ساتھ ایک اہم جرگہ منعقد کیا۔ اور کہا کہ یہ ملاقات عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی کے مسئلے پر طویل مشاورت کے بعد ہوئی۔

اس موقع پر ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور عبدالغنی آفریدی، کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر خیبر بھی موجود تھے۔ جرگے نے اتفاق کیا کہ جن علاقوں کو کلیئر کیا جا چکا ہے، وہاں کے لوگوں کی واپسی کے لئے فوری رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اگلے ہفتے متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے باقی ماندہ افراد کی واپسی کا لائحہ عمل اور ٹائم لائن طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی کے بعد جرگے نے تیراہ کی طرف بے گھر افراد کے مجوزہ مارچ کو کینسل کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی 75 دنوں سے جاری دھرنا بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمائدین نے وزیر اعلیٰ کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ 11 اکتوبر کے مسئلے کو پرامن انداز میں حل کرنے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ کی حکمت عملی ان کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، "میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، اور بے گھر افراد کی بحالی کے لئے درکار سامان کی خریداری اور دیگر لوازمات کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی باعزت واپسی اور دوبارہ آبادکاری حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button