عوام کی آوازقبائلی اضلاع

ضلع کرم: پاک افغان خرلاچی بارڈر اور مین شاہراہ نویں روز بھی بند، شہری مشکلات کا شکار

ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے باعث پاراچنار کی مین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی باڈر نویں روز بھی بند ہیں۔ پولیس کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد آمد و رفت کے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش، ادویات، فیول اور دیگر ضروری سامان کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے، جس سے روزمرہ زندگی کے معاملات متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ سبزیاں مقامی مارکیٹ میں کم ترین نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

مزید برآں، فیول کی قلت کے باعث سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق قبائل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 50 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button