عوام کی آوازقبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: غیرملکیوں کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چھ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل شیواہ میں چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد جانبحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں، "ماڑی پٹرولیم کمپنی لیمیٹڈ” ایم پی سی ایل کے افسران موجود تھے، جس میں 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار چھ افراد جاںبحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں نجی ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ تھل منتقل کر دیا گیا ہے، تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اڑان بھرتے ہی ہیلی کاپٹر تکنیکی فالٹ پیدا ہوا جس کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button