عوام کی آوازقبائلی اضلاع

ضلع کرم میں سات روز سے جاری جھڑپوں کا سلسہ ختم

ضلع کرم کے علاقے صدہ، سنگینہ، اور بالشخیل خارکلے میں فائر بندی کا اعلان کرنے کے بعد پولیس اہلکار سفید جھنڈے اٹھائے مورچوں کی طرف بڑھ گئے۔

یاد رہے کہ ضلع کرم میں پچھلے سات دنوں سے متحارب قبائیل کے درمیان زمین کے تنازعے پر جھڑپے جاری تھی جس کے نتیجے میں کل 46 افراد جان بحق اور 98 زخمی ہوئے تھے۔

اور جھڑپوں کے باعث پاراچنار سے پشاور مین روڈ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر بھی آمد و رفت کے لیے بند ہیں، جس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش، فیول اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

اسکے علاوہ جھڑپوں کی وجہ سے شہر اور جنگ زدہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے سے بند رہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button