خیبر لنڈی کوتل میں ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا
ضلع خیبرلنڈی کوتل میں 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کی ٹیم مزید افراد کے ٹیسٹ میں مصروف مہیں۔
لنڈی کوتل خیبر میری خیل، متہ خیل کے مختلف گھرانوں کے افراد کو گزشتہ کئ دنوں سے تیز بخار کی شکایت تھی آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے محکمہ صحت حکام کی ڈاکٹرز ٹیم متاثرہ علاقوں کو بھیج دی گئی ہیں جنہوں نے وہاں پر مریضوں کے ٹیسٹ کئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ابھی تک خیبر میری خیل متہ خیل گاؤں میں 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں باقی مریضوں کا ٹیسٹ اور طبی معائنہ جاری ہے۔ علاقے کے عوام نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈینگی مرض سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے بروقت اقدامات کریں اور لنڈی کوتل میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مچھر مار سپر ے اور دیگر اقدامات کریں تاکہ علاقے سے ڈینگی مرض کاخاتمہ ممکن ہوسکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آجائے۔