لنڈی کوتل، بیٹے سے آئس منگوانے والا بے حس باپ گرفتار
لنڈی کوتل پولیس کی کارروائی، بچے کو بھیج کر آئس خریدنے والے باپ اور آئس فروش کو لنڈی کوتل پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم سے 200 گرام آئس بھی برآمد کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لنڈیکوتل میں کم عمر بچے کو اپنے والد نے آئس خریدنے کے لئے بھیجا تھا بچہ واپسی پر گھر کا راستہ بھی بھول گیا تھا۔
ڈی پی او خیبر وسیم ریاض نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے لنڈی کوتل پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او قمندان آفریدی، ایڈیشنل ایس ایچ او بخت روان آفریدی اور ایڈیشنل ایس او عظمت علی شینواری نے کارروائی کرتے ہوئے دو آئس فروشوں کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن پہنچا دیا، ملزمان میں محمد عارف غنی خیل، اختیار خوگہ خیل شامل ہیں۔
دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے سے قبل بھی یہ دھندہ عروج پر تھا تو کیا مقامی پولیس اس سے واقعی قطعی طور پر لاعلم تھی؟