قبائلی اضلاع

”طورخم بارڈر کھلا ہے”، وزیر داخلہ لاعلم نکلے

افغانستان میں تعینات پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طورخم بارڈر کی بندش کے حوالے سے اطلاع کی تردید کر دی۔

خیال رہے کہ وفاقی زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کرونا وبائ کے باعث این سی او سی کی جاریکردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو 6 جولائی سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔

تاہم افغانستان میں تعینات خصوصی نمائندے محمد صادق نے ایک ٹویٹ میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پاکستانی اور افغان شہریوں، مریضوں اور طلباء کیلئے کھلا ہے، تجارت اور ٹریفک کی آمدورفت بھی جاری ہے تاہم تمام صورتوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال ضروری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button