قبائلی اضلاع

طورخم بارڈر ہرقسم آمدورفت کے لیے بند

پاک افغان سرحد طورخم کو ایک بار پھر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ طور خم بارڈر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لیے اس وقت تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہو جاتیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طورخم بارڈر کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

آخری اطلاعات کے مطابق طورخم بارڈر ابھی تک مکمل بند نہیں کیا گیا اور تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button