قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ، دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر أفغانستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری زرایع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے خدرخیل میٹاخیل میں چیک پوسٹ پر گزشتہ شب سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے جس سے چیک پوسٹ میں موجود حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز موقع پر جاں بحق جبکہ حوالدار غیاث اور سپاہی رحمان زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ قبائلی اضلاع میں أفغانستان کی جانب سے کالعدم تنظیم بسا اوقات ایسے حملے کرتی ہیں جن میں کئی واقعات میں سکیورٹی فورسز کے علاوہ عام لوگوں کو بھی جانی اور مالی نقصان پہنچتا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button