قبائلی اضلاع

کرم، موبائل ٹاور نصب کرنے والے 6 مزدور اغوا

ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں نامعلوم افراد نے چھ مزدور اغوا کر لئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے بازیابی کیلئے ٹیمیں دور دراز علاقے میں بھجوا دیں۔

ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم میں ضلع اورکزئی کی سرحد کے قریب دوردراز علاقے زیمشت میں مزدور موبائل فون ٹاور کی تنصیب میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ چند سال قبل فورسز نے ان علاقوں کو دہشت گردوں سے کلیئر کر دیا تھا مگر اب ایک بار پھر علاقے میں اغوا کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او طاہر اقبال  کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزدوروں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button