قبائلی اضلاع

طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے: فلائنگ کوچ ڈرائیورز

ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں طورخم فلائنگ کوچز کے ڈرائیورز نے طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے کھولنے کے حوالے سے بازار میں ریلی نکالی۔

طورخم فلائنگ کوچز کے ڈرائیورز نے اپنے گاڑیوں پر کالے جھنڈے لگا رکھے تھے۔ ڈرائیورز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے اور مزدوروں اور ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے۔

اس موقع پر مزدور یونین کے فرمان شینواری اور نوجوانان قبائل کے صدر اسرار اور ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے کھولنے تک اور تمام مطالبات تسلیم ہونے احتجاجی دھرنا کیمپ اور ریلی جاری رہے گی اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اس موقع پر انہوں نے علاقے کے عوام مشران سیاسی قائدین اور تاجروں سے اپیل کی کہ احتجاجی دھرنا کیمپ روزانہ کی بنیاد پر بھر پور شرکت کریں تاکہ طورخم بارڈر پیدل آمدورفت لئے جلد کھول جائے اور عوام ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button