‘موبائل سگنلز طویل عرصے سے بند ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں’
ضلع کرم پاڑہ چنار میں پاک افغان سرح کے قریب علاقوں میں موبائل سگنلز کی بندش اور دیگر مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے دوران پاک افغان شاہراہ کو احتجاجا کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
پارہ چنار کے نواحی علاقے نستی کوٹ میں قبائل نے پاک افغان سرحد کے قریبی دیہاتوں میں موبائل سگنلز کی بندش سڑکوں کی خراب صورت حال اور پانی کی قلت سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے اپنے خطاب میں مشہود علی، اقبال کاظمی، عابد حسین، ارشاد حسین اور دیگر نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب دیہات کے موبائل سگنلز طویل عرصے سے بند ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور سڑکوں کی صورت حال خراب ہے جس سے آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔
اسی طرح پانی اور دیگر سہولیات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیں۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ سگنلز کی بحالی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا مظاہرین نے فوری طور سگنلز کی بحالی بحالی افغان شاہراہ کی تعمیر اور پانی سمیت دیگر سہولیات دینے اور بجلی کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔