قبائلی اضلاع

مہمند، غلنئی بازار میں سولر لائٹس منصوبے کا افتتاح

ضلع مہمند، ایم این اے ساجد خان مہمند نے غلنئی بازار میں سولر لائٹس منصوبے کا افتتاح کر لیا۔

مذکورہ منصوبہ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے پایہ مکمل کیا جائے گا جبکہ غلنئی بازار کی تزئین و آرائش کیلئے 6 کروڑ کی لاگت کا پراجیکٹ منظور ہو چکا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔

غلنئی بازار کے تزئین و آرائش منصوبے میں وال رینو ویشن، شہداء سیمت علاقے کے تاریخی اور مقبول اشخاص کی تصاویر، عوامی واش روم، فٹ پاتھ، منی پارک اور بازار رنگ روغن شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں لوکل گورنمنٹ کے انجینئر صدیق سمیت قومی مشران،پارٹی ورکرز اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے اپنے خطاب میں ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند کا کہنا تھا کہ علاقے میں میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جو کہ گزشتہ ستر سال میں نہ کر پائے، پی ٹی آئی دور حکومت میں قبائلی عوام کی تقدیر بدلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں قبائلی عوام کی تباہ حال معاشی صورتحال بدلیں گے، ترقیاتی عمل کا سفر جاری رہے گا اور تاریخی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جو ستر سالوں سے عدم توجہ کے شکار ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button