خیبر میں قبائلی اضلاع کی پہلی دودھ و گوشت ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح
ضلع خیبر میں قبائلی اضلاع کی پہلی دودھ و گوشت ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔
اس موقع پر ایک کا انقعاد کیا گیا تھا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی وزیر نے باقاعدہ طور ٹیسٹگ لیبارٹری کا افتتاح کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری فارمز خیبر ڈاکٹر وحید اللہ وزیر سمیت مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی خیبر ڈاکٹر وحید اللہ وزیر نے کہا کہ لیبارٹری کیتنصیب سے مقامی لوگوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ اور تازہ گوشت کی فراہمی یقینی ہوجائیگی جبکہ موبائل لیبارٹری وین ضلع خیبر کے تمام بازاروں میں دودھ و گوشت کے دکانوں سے نمونے لیکر اسی وقت پر ٹسٹ کرینگے تاہم اگر ان میں ملاوٹ یا مضر صحت اجزاء پائے گئے تو اسکے خلاف انتظامیہ کو رپورٹ کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ جس کسی کو بھی دودھ میں ملاوٹ کا شک ہو تو وہ لائیوسٹاک جمرود میں قائم لیبارٹری میں چیک کرسکتے ہے جسکی کوئی فیس نہیں لی جائیگی۔
تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نورولی وزیرنے کہا کہ لائیو سٹاک میں اس قسم کی لیبارٹری ضلع خیبر کے لئے ایک اعزاز ہے،اس لیبارٹری سے مضر صحت دودھ و گوشت بیچنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور عوام کو صاف شفاف خوراکی مواد کی فراہمی یقینی ہوجائیگی۔
انہوں نے کہا کہ مذبح خانہ کے لئے لینڈایکوزیشن کی گئی ہے جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی یقینی بنائی جائے۔