شمالی وزیرستان میں ٹرانسپوٹرز کا شکار پور ڈاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
شمالی وزیرستان میں مقامی افراد نے شکارپور ڈاکوں کے خلاف میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شمالی وزیرستان کے آل سیاسی اتحاد سمیت ، ٹرانسپورٹران اور دیگر عوام کے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر مظاہرین نے شکار پور میں وزیرستانی ٹریلر اور ٹرکوں پر ڈاکوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ سند ھ حکومت صوبہ میں ٹرانسپوٹران کی تحفظ یقنی بنائے جبکہ مغوی ڈرائیورز عنایت اللہ اور نقیب اللہ کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی ، مرکزی اور سندھ حکومت ڈاکوں کی فائرنگ سے ٹریلروں کو پہنچی ہوئی نقصان کا ازالہ کریں جبکہ اس قسم کی واقعات کی روک تھام کی جائے۔
مظاہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو بہت جلد ٹراسپورٹ کے اعلی عہداروں سے مشورہ کرکے آگے لائحہ عمل تیار کرینگے۔
یاد رہے کہ کئی دن قبل صوبہ سندھ کے علاقے شکار پور میں ڈاکوں کی جانب سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ٹریلر اور ٹرک ڈرائیوز پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیورز کو زخمی کرکے اغواء کیا گیا۔