قبائلی اضلاع

‘میرے بھائی بہن کو قتل کرنے کے بعد اب ہمیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں’

‘میرے بھائی اور بہن کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور اب ہمیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، یہ باتیں مقتول بلال اور اسکی مقتول بہن کے بھائی شفیق اور انکے والد سمیت دیگر رشتہ داروں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

پریس کانفرنس کے دوران روتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو ضلع خیبر تیراہ زنگی میں انکی بہن اور بھائی جنکی منگنی ہوئی تھی اور عنقریب انکی شادی بھی ہونے والے تھی انکو بے دردی سے قتل کیاگیا اور لاشیں گھر میں خون میں لت پت انکو ملی اور اب انکو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دو قاتلوں کی گرفتاری کے بعد بھی ان کو سہولیات میسر ہے جبکہ دیگر دو قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اب بھی مزید دو قاتل دھندناتے پھر رہے ہیں اور اس سے پہلے وہ کراچی میں بھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے نہ صرف انکے بہن بھائی کو قتل کیا ہے بلکہ اس دوران ان سے 9 تولے سونا اور 15لاکھ روپے بھی لے گئے ہیں۔ شفیق اور انکے والد نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا، گورنر اور انٹلی جنس اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو پکڑ کر قانوں کے مطابق پھانسی دی جائے اور انکو تحفظ دیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button