قبائلی اضلاع
جنوبی وزیرستان: کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیرعرف اسد مارا گیا۔
مارے جانے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا 2006 سے متحرک رکن تھا اور ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیر عرف اسد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔