قبائلی اضلاع

باجوڑ، مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق

باجوڑ ، تحصیل خار کے علاقہ اگرہ شاہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 بچے جان بحق جبکہ دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔

ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں صبا گل ولد فیصل اور ذیشان ولد رشید شامل ہیں جبکہ نبیلہ اور بلال نامی بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button