قبائلی اضلاع

”جنسی زیادتی کا 24 سالہ ملزم 14 سال کا کیسے ہو گیا؟”

ضلع مہمند، تحصیل امبار میں کم عمر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف فریاد، 24 سالہ ملزم کثیر مال و دولت خرچ کر کے اعلی وکلاء کی مدد سے خود کو کم عمر ثابت کرنے میں کامیاب، ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

تحصیل امبار کوتاترپ کے کم عمر بچے نیاز بادشاہ نے باپ اور دادا سنک خان کے ہمراہ مہمند پریس کلب میں فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ آٹا لانے کے لئے آٹا چکی گیا جہاں پر چکی کے مالک عبدالرحمن بوری معلوم کرنے کے بہانے اندر لے گیا اور مفلر سے میرے منہ کو باندھ کر جنسی زیادتی کی، واپسی پر گھر میں سارا واقعہ باپ کو بتایا۔

https://web.facebook.com/RadioTnnPashto/videos/1717621568425575

باپ اور بوڑھے دادا سنک خان کے مطابق واقعہ 20 دسمبر بروز اتوار پیش آیا تھا، تھانے میں ایف آئی آر پر پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا مگر تین ماہ میں بے تحاشہ مال و دولت خرچ کر کے اعلی وکلاء کی مدد سے ملزم کو کم عمر ثابت کر کے ضمانت پر رہا کروا دیا گیا، ”اب علاقے میں طعنے دیتے ہیں۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کوئی تہمت نہیں لگا رہے، انہوں نے فوری کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اعلی حکام اور عدلیہ سے انصاف کی اپیل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button