قبائلی اضلاع

اورکزئی، دہشت گردی سمیت کئی مقدمات میں مطلوب اہم کمانڈر گرفتار

اورکزئی میں خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی سمیت کئی مقدمات میں مطلوب اہم کمانڈر حاجی رحمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و راکٹ لانچر برآمد کر لئے گئے۔

زرائع کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ اورکزئی کلایہ کی حدود میں سیکورٹی اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر حاجی رحمان عرف ابو ذاکر گرفتار کر لیا ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق کمانڈر حاجی رحمان ولدعبد الرحمان سکنہ لاکہ شکر تنگے قوم شیخان کو کلایہ اورکزئی کے مقام پر ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار کمانڈر حاجی رحمان سے اسلحہ و راکٹ لانچر بھی برآمد کر لئے گئے۔ سیکورٹی کے مطابق اسلحہ و ایمونیشنز میں 1 راکٹ لانچر، 6 راکٹ گولے، 6 مارٹر گولے، رائفل، پستول اور مختلف بور کے کارتوس برآمد شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button