‘کرم مناتو بی ایچ یو میں ڈاکٹر سمیت سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے’
وسطی کرم کے علاقے مناتو میں پندرہ رکنی کمیٹی اور قبائلی عمائدین کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے حکومت اور پارلیمنٹیرینز سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
مناتو میں مشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین اور پندرہ رکنی کمیٹی کے رہنماؤں حاجی فضل خنان، سرور خان، مزید حان، نبی جان،دلدار خان، خاجی نواب خان ،فاروق خان اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ مناتو کا علاقہ زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے اور ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ایم این اے ملک فخر زمان بنگش کی کامیابی میں علاقے کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ان مسائل کے حل کیلئے وہ فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں۔
رہنماؤں نے مناتو بی ایچ یو میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر سمیت سٹاف کی کمی پورا کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے علاقے میں تین ٹیوب ویلوں گلی کوچوں کی پختگی اور چوبیس کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا قبائلی عمائدین نے علاقہ مناتو کے گرلز اور بوائز سکولوں میں عملے کی کمی پورا کرنے اور رہائشی کوارٹر کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بد امنی کے دوران جن تباہ شدہ مکانات کے سروے نہیں ہوئے ان کی سروے کی جائے تاکہ تمام متاثرین کو امداد مل سکے۔