قبائلی اضلاع

‘شمالی وزیرستان ایپی میں خواتین کو ٹارگٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے’

شمالی وزیرستان میں چار خواتین کے قتل کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ نے احتجاج کیا۔ تحصیل میرانشاہ پریس کلب کے سامنے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے نامنظور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپی میں خواتین کو ٹارگٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ، ایپی وقعے کی جلد از جلد ملزمان کو سزا اور مظلوم کو انصاف دیا جائے۔ جے آئی یوتھ شمالی وزیرستان کے امیر رحمن اللہ نے کہا کہ سپین وام میں ایڈوکیٹ عتیق سارے افراد کو بخفاظت بازیاب کیا جائے اور خواتین کے قاتلوں کو بھی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان، این جی اوز کی گاڑی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

یاد رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں غیرسرکاری تنظیم کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں، پولیس کے مطابق میرعلی کے گاؤں ایپی میں این جی اوز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں چار خواتین جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button