قبائلی اضلاع

وانا کشیدگی، "امن کے پجاریوں” کے زیراہتمام ڈی آئی خان میں ریلی کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان میں آج ضلع جنوی وزیرستان میں اراضی تنازعہ پر جاری دوتانی اور زلی خیل قبائل کے درمیان لڑائی کے پیش نظر ایک امن ریلی نکالی گئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق حق نواز پارک تا توپانوالا چوک نکالی گئی ریلی میں ریلی میں سیاسی پارٹیوں، تاجر برادری، وکلاء، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں ریلی نے ایک جلسہ کی صورت اختیار کر لی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ تنازعہ کو پرانی مثل کی بنیاد پر حل کیا جائے، جاری لڑائی میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ حکومت کی خاموشی قابل فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن کے پجاری ہیں، حکومت امن برقرار رکھنے کے لئے فی الفور اقدامات کرے، فاٹا انضمام کے بعد مختلف قبائل کے درمیان زمینی تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں حکومت فوری اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ وزیر زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین مسلح تصادم کے باعث جنوبی وزیرستان خصوصاً وانا میں حالات اس وقت نہایت کشیدہ ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button