قبائلی اضلاع

جاز نے جنوبی وزیرستان میں 4G رول آوٹ کا آغاز کر دیا

جاز نے جنوبی وزیرستان میں 4G رول آوٹ کا آغاز کر دیا

اس حوالے سے نیٹ ورک سے وابستہ ایک ذمہ دار عامر ابراہیم نے کہا کہ جاز اس علاقے میں 4G انٹرنیٹ خدمات کا آغاز کرنے والا واحد موبائل فون آپریٹر ہے، جاز نے گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں 12 ارب سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی کیخلاف دو دن تک دھرنا حال ہی میں دیا گیا تھا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پوسٹ گریجویٹ میرانشاہ کے طلباء نے کل اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پوسٹ گریجویٹ میرانشاہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، پانی موجود نہیں ہے اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ دو سال قبل وزیر اعلی محمود خان نے وزیرستان دورے کے موقع پر 3g ،4g کھولنے کا اعلان کیا لیکن ابھی تک یہ اعلان عملی نہ ہو سکا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button