قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان جاں بحق

 جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 جوان جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کا مقابلہ ہوا اور اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اورسپاہی انیس الرحمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button