قبائلی اضلاع

بابِ خیبر کے سامنے ایک اور احتجاج، مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں؟

محکمہ بیت المال میں مبینہ کرپشن کے خلاف خیبر سپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے کے بعد اب ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں آباد جمال خیل قبیلے نے باب خیبر کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز او ر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرےے درج کئے گئے تھے، مظاہرین نے باب خیبر کے سامنے کے بعد جمرود پریس کلب تک مارچ بھی کیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمال خیل قبیلے کوز بجڑ کے مشران حسین احمد، نیاز محمد، ریاض، لعل بادشاہ و دیگر نے کہا کہ غنڈی میں نور بہادر خاندان نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور ان کے ایک بندے کو قتل جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔

مظاہرین کے مطابق اس واقعہ کی تھانہ جمرود میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی لیکن اثرورسوخ کی بناء پر جمرود پولیس ملزمان پر ہاتھ نہیں ڈال رہی جو برابر ان کی زمینوں پر قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نور بہادر اور ان کا خاندان جمرود کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے اور پاک فوج نے علاقے می شرانگیز سرگرمیوں کے باعث ان کے گھروں کو آپریشن کر کے مسمار بھی کیا تھا۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع خیبر کے خصوصی افراد نے یہ اعلان کیا تھا کہ محکمہ بیت المال ضلع خیبر کے کرپٹ افسران کے تبادلوں تک احتجاج جاری جبکہ دیگر محکموں کے خلاف بھی معذور افراد اپنے مطالبات کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button