قبائلی اضلاع

محکمہ مال خیبر میں مبینہ کرپشن، خصوصی افراد کا احتجاجی مظاہرہ

خیبر سپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع خیبر کے خصوصی افراد نے جمرود پریس کلب سے باب خیبر تک مارچ کیا اور باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں معذور افراد کے علاوہ سیاسی اتحاد جمرود کے صدر داؤد آفریدی، زرغون شاہ آفریدی، سید کبیر آفریدی، زرولی آفریدی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بیت المال کے کرپٹ افسران کے تبادلوں تک احتجاج جاری رکھیں گے اور دیگر محکموں کے خلاف بھی معذور افراد اپنے مطالبات کے حق میں اواز اٹھائیں گے۔

اس موقع پر خیبر سپیشل پرسنز آرگنائزیشن کے صدر حضرت اللہ آفریدی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام معذور افراد سے فی فارم لیے گئے سو روپے واپس کریں جو 560 فارم بنتے ہیں، بیت المال کے عملے نے ہر معذور سے فارم لیا تھا کہ ہر معذور شخص کو 12000 روپے دیں گے جو ابھی تک نہیں ملے اس لیے اس فنڈز کا جلد از جلد اجراء کریں۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بیت المال خیبر کو معذور افراد کے مد میں 2019ء سے لے کر آج تک ملنے والی فنڈز کی آڈٹ اور انکوائری کی جائے، بیت المال کے عملے کو فوری تبدیل اور کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کی جگہ مخلص ایماندار عملہ تعینات کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button