قبائلی اضلاع

وانا، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے مختص فنڈ میں مبینہ خوردبرد

جنوبی وزیرستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے مختص کروڑوں کا فنڈ مبینہ طور پر خورد برد کی نذر ہو گیا، متاثرین جائز حقوق سے محروم رہ گئے جنہوں نے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں حالیہ بارشوں سے ضلع بھر میں ہونے والے نقصانات جس میں درجنوں مکانات منہدم ہونے سمیت شدید ژالہ باری سے باغات اور دیگری تیار فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا، اس سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے متاثرہ افراد کی نقصانات کے آزالے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کو فراہم کرنے کے باوجود قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو ایک روپے کی امداد نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے قدرتی آفات کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے خوردبرد کرکے ہڑپ کرلیا ہے، قبائلی رہنما ملک اے ڈی محسود نے متاثرین کیلئے حکومتی ریلیف فنڈ میں خرد برد میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button