قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا تو دہشتگردوں نےفائرنگ شروع کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سےمقابلے میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر ضامن جاں بحق ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سےمقابلے میں 4سپاہی زخمی بھی ہوئے۔