قبائلی اضلاع
ایف آئی اے کا دائرہ اختیار قبائلی اضلاع تک بڑھا دیا گیا
ایف آئی اے کا دائرہ اختیار قبائلی اضلاع تک بڑھا دیا گیا۔ پشاور، ڈی آئی خان اور بنوں میں قائم ایف آئی اے پولیس سٹیشنز کا استعداد کار وسیع کردیا گیا۔ اس ضمن میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس سٹیشنز کا دائرہ اختیار اب قبائلی اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بنوں، ڈی آئی خان اور پشاور کے ایف آئی اے پولیس سٹیشنز متعلقہ قبائلی اضلاع میں کارروائی کرسکیں گے۔
واضح رہے قبائلی اضلاع میں ایف سی آر کا قانون ختم ہونے اور ان اضلاع کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے بعد وہاں پولیس کا نظام بھی نافذ کیا گیا ہے۔ فاٹا اصلاحات کے بعد ان علاقوں میں عدالتی نظام بھی قائم کردیا گیا ہے۔