قبائلی اضلاع

باڑہ میں چور کی نماز جنازہ پر مکمل پابندی عائد

 

ضلع خیبر تحصیل باڑہ قبیلہ سپاہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے چوروں نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہےجسکی وجہ سے سپین قبر کے مقام پر قبیلہ سپاہ کا ایک اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ چور کو دیکھتے ہی گولی ماری جائےگی، قبیلہ سپاہ کے تینوں ذیلی شاخوں کے مشران کا کہنا تھا کہ خاندان والے چور کا بدلہ نہیں لینگے اور چور کی نمازہ جنازہ پر مکمل پابندی ہوگی اور کوئی بھی چور کی نمازہ جنازہ میں شرکت نہیں کرےگا۔

اس مسئلے کے حل کے لیے حاجی نصیب خان کی قیادت میں قوم سپاہ تپہ کی بنیاد پر کمیٹی بنائی گئی جو مختلف وفود سے ملاقات کرینگے۔ کمیٹی کے ارکان میں ذیلی شاخ ورمزخیل سے ولت خان، تراب علی، افتخار آفریدی، ملک دین خیل، سید گل, جہانگیر، سید غنی اور اصف شامل ہیں جبکہ ذیلی شاخ غیبی خیل سے درستہ جان، سلطان اکبر، یاراکبر، گلی خان اور حاجی فضل کریم اور ذیلی شاخ سوران خیل سے وارث خان، مہک شاہ، شیر محمد اور عمر خان شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button