شمالی وزیرستان: تعلیمی اداروں کے مالکان کا احتجاجی جرگہ
شمالی وزیرستان کے تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے مالکان نے شمالی وزیرستان کی اہم شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دے دی کلاس فور کی نوکری کا حق مالکان کا ہے کلاس فور کی نوکری کسی اور کو نہ دی جائے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز کے مالکان کا احتجاجی جرگہ منعقد ہوا جس سے ملک حاجی شیر خان سرحدی,مولانا گل رمضان,ملک وکیل خان,ملک اورنگزیب,ملک امیر رحمن و دیگر نے خطاب کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اپنا حق کسی کو نہیں دیں گے ہم نے حکومت کو مفت اراضی دی ہے اراضی کی کسی قسم کی مراعات نہیں لی ہے تو اس کے برعکس کلاس فور کی نوکریوں کا حق تو ہمارا بھی بنتا ہے اور یہی حق قانون نے بھی دیا ہے اب ہم کسی کو چھیننے نہیں دیں گے ہم نے اپنی فریاد گورنر خیبر پختونخوا,صوبائی وزیر تعلیم,صوبائی وزیر ریلیف و دیگر متعلقہ حکام کو پہنچائی ہے۔
اُنہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ آپ کا مسئلہ حل کریں گے اُنہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز کو ریشنلائزیشن کے نام پر ختم کرنے نہیں دیں گے 29 جنوری کو دوبارہ جرگہ طلب کرلیا ہے اسی جرگے میں کسی نے غیر حاضری کی تو 10 ہزار روپے جرمانہ کریں گے اور 29 جنوری کے جرگے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ شمالی وزیرستان سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر 29 جنوری کے بعد شمالی وزیرستان کی اہم شاہراہیں بند کریں گے۔