قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، سکول و صحت مراکز کے مالکان نے احتجاج کی دھمکی دیدی

شمالی وزیرستان کے تعلیمی ادارے اور صحت مراکز کے مالکان نے شمالی وزیرستان کی اہم شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلاس فور کی نوکری کا حق مالکان کا ہے، کلاس فور کی نوکری کسی اور کو نہ دی جائے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز کے مالکان کا احتجاجی جرگہ منعقد ہوا جس سے ملک حاجی شیر خان سرحدی, مولانا گل رمضان, ملک وکیل خان, ملک اورنگزیب, ملک امیر رحمن و دیگر نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنا حق کسی کو نہیں دیں گے، ہم نے حکومت سکول اور ہسپتال کی تعمیر کلیئے کو مفت اراضی دی ہے اور اراضی کی کسی قسم کی مراعات نہیں لی ہیں تو اس کے برعکس کلاس فور کی نوکریوں کا حق تو ہمارا بھی بنتا ہے اور یہی حق قانون نے بھی ہمیں دیا ہے اب ہم کسی کو اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے۔

مالکان کے مطابق ہم نے اپنی فریاد گورنر خیبر پختونخوا, صوبائی وزیر تعلیم, صوبائی وزیر ریلیف و دیگر متعلقہ حکام کو پہنچائی ہے، انہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ہم آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز کو ریشنلائزیشن کے نام پر ختم کرنے نہیں دیں گے، 29 جنوری کو ایک بار پھر دوبارہ جرگہ طلب کر لیا ہے، اگر اسی جرگے میں سکول، ہسپتال اور کلاس فور ملازمین نے غیرحاضری کی تو اس کو دس ہزار روپے جرمانہ کریں گے اور 29 جنوری کے جرگے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

مالکان نے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر 29 جنوری کے بعد شمالی وزیرستان کی اہم شاہراہیں بند کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button